• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی الیکشن نہ کرانے تک پی ٹی آئی کو بلے کا نشان نہیں ملے گا،الیکشن کمیشن

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) الیکشن کمیشن کی خصوصی ہدایت پر چاروں صوبوں میں ضلعی ووٹر ایجوکیشن کمیٹیاں متحرک کر دی گئی ہیں ا  ور کہاگیا ہے کہ تحریک انصاف بلےکےنشان پرضمنی انتخابات نہیں لڑ سکتی، پارٹی انتخابات نہ کرانے پرالیکشن کمیشن نے حکم نامہ جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق تحریک انصاف اب تک انٹرا پارٹی انتخابات کرانے میں ناکام ہے، انٹرا پارٹی انتخابات تک ضمنی یا بلدیاتی انتخابات میں بلےکانشان جاری نہ کیاجائے۔الیکشن کمیشن نےبلےکانشان الاٹ نہ کرنےکاحکم نامہ چاروں صوبائی الیکشن کمیشن کوبھجوادیا ۔تحریک انصاف پارٹی آئین کےمطابق ہر4 سال میں انٹراپارٹی الیکشن کرانےکی پابندہے، تحریک انصاف کو پارٹی آئین کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن 2016 میں کرانا تھے جبکہ سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے  چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو خصوصی ہدایات دے دی ہےکہ وہ بذات خود اپنی اپنی ضلعی ووٹر ایجوکیشن کمیٹیوں کو فعال بنانے میں موثر کردار ادا کریں اور ضلعی ووٹر ایجوکیشن کمیٹیوں کے ماہانہ کی بنیاد پر باقاعدہ اجلاس منعقد کریں اور ان میٹنگ میں اپنی شرکت کو یقینی بنانے اور اس سلسلے میں تمام پیشتر رفت پر اپنی رپورٹ فوری طور پر الیکشن کمیشن کو ارسال کریں اس کے ساتھ ساتھ  پاکستان کےتمام ریجنل الیکشن کمشنر اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو بھی ضلعی اور ڈویژن کی سطح پر متحرک ہونے کا حکم دے دیا ہے- ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹیوں کامقصد ضلعی اور مقامی سطح پر عوام میں ووٹ کی اہمیت سے متعلق آگاہی اورشعور پید اکر ناہے ہر ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی میں ضلع کے سرکردہ لوگ اقلیت کے نمائندوں ، خواتین ، معذوروں کہ نمائندے، سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندے شامل ہیں ۔  
تازہ ترین