• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کاجنگی جنون‘اگنی تھری بیلسٹک میزائل کاتجربہ‘3ہزارکلومیٹرتک مارکرسکتاہے

نئی دہلی (جنگ نیوز)بھارت نےجنگی جنون کامظاہرہ کرتےہوئے  بیلسٹک میزائل اگنی تھری کا تجربہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فوج نے زمین سے زمین پر ہدف کو نشانہ بنانے والے اگنی تھری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے،میزائل تجربہ صبح 9 بجکر 12 منٹ پر خلیج بنگال میں ابوالکلام جزیرہ میں کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق اگنی تھری بیلسٹک میزائل روایتی اور جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے جو 3 ہزار کلو میٹر تک اہداف کو نشانہ بناسکتا ہے۔بیان میں کہاگیا کہ میزائل تجربہ توقعات پرپورااترا۔واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ سال دفاعی اخراجات میں 8.5 فیصد اضافہ کیا۔
تازہ ترین