• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور ;شہید پولیس اہلکاروں کے ورثاء کیلئے پچاس لاکھ روپے کے ا مد ا دی چیک

خیرپور (بیورو رپورٹ)ایس ایس پی غلام اظفر مہیسر نے دو شہید پولیس اہلکاروں مبارک ناریجو اور محمد یونس کانہر کے ورثا ء کو پچاس پچاس لاکھ روپے کے معاوضے کے چیک دیئے دونوں پولیس اہلکار 6 ماہ قبل پریالو کے قریب ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے تھے آ ئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے شہید اہلکاروں کے لئے پچاس پچاس لاکھ روپے کے چیک بھیجے جو ایس ایس پی اظفر مہیسر نے ان کے ورثاء کو دفتر بلا کر ان کے حوالے کئے ایس پی اظفر مہیسر نے اس موقع پر کہا کہ دونوں پولیس اہلکار بہادری کے ساتھ ڈاکوؤں سے لڑے اور شہادت حاصل کی ۔
تازہ ترین