• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی فٹ بالرز روس کےعالمی میلے میں شرکت کریں گے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فٹ بال فار فرینڈشپ کے زیر اہتمام 12سال سے کم عمر بچوں کے سینٹ پیٹرز برگ، روس میں نو روزہ پانچویں سالانہ عالمی میلے میں پاکستان سے دو رکنی نوجوان ٹیم شرکت کرے گی۔ ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ یورپ، ایشیا، افریقہ، سائوتھ اور نارتھ امریکا سے 64دیگر ممالک کے 12سال کی عمر کے نوجوان حصہ لیں گے۔ فٹ بال فار فرینڈ شپ عالمی سطح پر ایف 4 ایف کے نام سے بھی جانی جاتی ہے۔ ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں چنائو میرٹ کی بنیادوں پر اوپن ٹرائلز میں سٹی سکول اسپورٹس کمپلکس لاہور ہوئے۔ ایف 4 ایف نے فہد خان کو پاکستان میں اس پروگرام کے لئے اپنا آپریٹر مقرر کیا ہے۔ فہد خان نے فٹ بال کوچز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس عالمی پلیٹ فارم سے پاکستان کے بہتر امیج کو اجاگر کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کریں گے۔ یہ ایونٹ پاکستانی یوتھ کو بھی ایک ایسا موقع فراہم کرتا ہے جہاں پر وہ فٹ بال کی بنیاد پر اپنی صلاحیتوں کا بھرپور طریقے سے اظہار کر سکتے ہیں۔
تازہ ترین