• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلسے میں شریک خواتین سے متعلق ریمارکس شرمناک ہیں،وزیراعظم معافی مانگیں،تحریک انصاف

اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین تحریک انصاف کی ترجمان اور رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری نےتحریک انصاف کے جلسے میں شریک ہونیوالی  خواتین سے متعلق ریمارکس پر وزیر اعظم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتےہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے معافی نہ مانگی گئی تو چپ ہو کر نہیں بیٹھیں گے۔  نواز شریف یاد رکھیں کہ ن لیگ میں بھی خواتین ہیں اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے ، نواز شریف کے خاندان کی خواتین بھی سیاست میں ہیں۔ تحریک انصاف خواتین کی تضحیک پر خاموش نہیں رہے گی جبکہ  تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں شریک خواتین کے بارے میں تبصرے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ نواز شریف قوم کی بیٹیوں کو وہی احترام دیں جو وہ مریم نواز کو دیتے ہیں۔  
تازہ ترین