• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی چینل کو پروگرام میں وزیراعظم کیخلاف الزام تراشی پرپیمرا کا نوٹس

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگارسٹاف رپورٹر) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے نجی  ٹی وی کے پروگرام میں مبینہ شرانگیزالزام تراشی پر چینل کو6مئی تک جوابدہی کا حکم دیا ہے۔ٹی وی چینل کودئیے گئے نوٹس میں کہاگیاہے کہ  مذکورہ چینل پر28اپریل کورات11سے12 بجے پروگرام نشر ہوا۔  پروگرام کے دوران 11بجکر:25منٹ پر منتخب وزیراعظم میاں محمد نواز شریف پر انتہائی شرانگیز الزامات لگائے گئے اور اُن کو دشمن ملک اور اُس کی بدنامِ زمانہ انٹیلیجنس ایجنسی کا ایجنٹ قراردیا جو کہ ایک انتہائی غیرذمہ دارانہ اورنفرت انگیز تبصرہ ہے۔  چینل انتظامیہ اس بات کی بھی وضاحت کرے کہ کیوں نہ لائسنس ہولڈپر ایسے گھنائونے الزامات اورشرانگیز الفاظ نشر کرنے پر پروگرام بندکر دیا جائے یاسیکشن 29 کے تحت چینل پر 10 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے یاسیکشن 30 کے تحت چینل کا لائسنس معطل /منسوخ کر دیا جائے۔ مزید برآں نجی  ٹی وی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور پروگرام کے میزبان (اگروہ خواہشمند ہے /ہیں)کو اپنے دفاع میں ذاتی شنوائی کیلئے  9مئی دوپہر12 بجے بُلایا گیاہے۔ مقررہ تاریخ تک جواب نہ ملنے اور ذاتی شنوائی پر پیش  نہ ہونے کی صورت میں پیمرا یکطرفہ کارروائی کرنے کا مجاز ہوگا۔
تازہ ترین