• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹریٹ لائٹ سسٹم فنکشنل کرکےبلدیہ کےحوالےکیاجائے:میئرملتان

ملتان (سٹاف رپورٹر) مئیرملتان چوہدری نوید الحق آرائیں نے اپنے بیان میں کہا کہ پراناشجاعبادروڈ،وہاڑی روڈ تا کرکٹ اسٹیڈیم،بہاولپور بائی پاس تا بی سی جی چوک نادرن وسدرن بائی پاس محکمہ ہائی وے اور سابقہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے تعمیر کردہ ہیں مذکورہ سٹرکوں پر پول لگائے گئے ہیں لیکن لائٹوں کی تنصیب نہیں کی گئی اور نہ ہی انہیں چالو کیا گیا ہے، استعمال نہ ہونے کے باعث یہ پولز اور سٹریٹ لائٹ ناکارہ ہو گئی ہیں مئیرملتان نے کہا کہ ان سٹریٹ لائٹس کو مکمل طور پر فنکشنل کیا جائے اور باضابطہ طور پر میونسپل کارپوریشن ملتان کے زیر انتظام دیا جائے یا پھر متعلقہ ادارے کو انکی کارکردگی کے حوالے سے پابند کیا جائے تاکہ عوام کو دریپش مسائل کو حل کیا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح اور مفاد عامہ کے معاملات پرنظر رکھنا میری ذمہ داری ہے اور ملتان کے باسیوں کے لیے ہرممکن آسانی فراہم کرنے کے لیے مقدوربھر کوششیں کرتے رہیں گے ۔
تازہ ترین