• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں کو حق خودارایت نہ دلاپانا مہذب دنیا کی ناکامی ہے ،سردار مسعود

راولاکوٹ(نیوز ایجنسیاں )صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل وقت کا تقاضہ ہے ، کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہ دلاپانا مہذب دنیا کی ناکامی ہے، ن لیگ کی حکومت عوامی مسائل حل کر رہی ہے ،رانٹ میرا آبائی علاقہ ہے۔ غازی ملت کا تعلق بھی یہیں سے ہے ۔ لیکن پوری وارڈ میں ایک فٹ پکی سڑک کا نہ ہونا اس کی پسماندگی کا واضع ثبوت ہے۔ ہورنہ میرہ رانٹ ، چھپٹری پختہ سٹرک کا منصوبہ میری اولین ترجیح ہو گی ۔ اس کے علاوہ مجاہد آباد رانٹ تا گوئیں نالہ رابطہ سٹرک کو پختہ کیا جائے گا ۔ یہاں ڈسپنسری کا قیام اور گرلز اور بوائز مڈل سکول میں سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں غازی ملت بوائز مڈل سکول رانٹ میں عوام علاقہ کی طرف سے منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر صدر تقریب سردار فاضل خان ، سردار اجمل ، سردار بشیر خان ، سردار یونس خان ، سردار اختر حسین ایڈووکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل وقت کا تقاضہ ہے ، کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہ دلاپانا مہذب دنیا کی ناکامی ہے، ن لیگ کی حکومت عوامی مسائل حل کر رہی ہے ،رانٹ کے رہنے والوں نے ملک و قوم کی خدمت کی اور اعلیٰ کارنامے سرا نجام دیئے ۔ سیاست میں غازی ملت نے آزاد کشمیر کو نہ صرف ہندئووں کی غلامی سے نجات دلائی بلکہ ایک حکومت قائم کر دی ۔ میرے دادا مرحوم مولانا میر عالم نے درس و تدریس میں نام کمایا ۔ تحریک آزادی میں رانٹ کے لوگوں نے اہم کردار ادا کیا اور آزاد کشمیر کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھی قربانیاں دیں۔ تعمیر و ترقی اور ریاست کے دیگر علاقوں کی طرح بنیادی سہولیات کی فراہمی ان لوگوں کا بھی حق ہے ۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر اس علاقے کا دورہ کر کے پسماندگی کا خود جائزہ لے چکے ہیں۔ امید ہے وہ یہاں سٹرک کی پختگی کا دیرینہ عوامی مطالبہ پورا کریں گے ۔ کشمیر کونسل سے اگر فنڈز ملے تو میں اس علاقے کے مسائل حل کرنے کے لیے کردار ادا کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے مسائل کے حوالے سے نمائندہ کمیٹی تشکیل دیں جو ضلعی انتظامیہ اور تعمیراتی محکموں سے قریبی رابطہ رکھیں صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ رانٹ کے لوگوں کے مطالبات محدود ہیں۔یہاں کے لوگوں کا پہلا مطالبہ پختہ سٹرک کی تعمیر ، ایک ڈسپنسری اور مڈل سکول میں اساتذہ کی کمی دور کرنا ہے ۔ یہ کوئی بڑے کام نہیں ہیں۔ محکمہ تعمیرات عامہ اور لوکل گورنمنٹ اپنے طور پر بھی سٹرک کی پختگی پر توجہ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر سرکاری محکمے چھوٹے چھوٹے مسائل پر توجہ دیں اور انہیں حل کرنے کی کوشش کریں تو بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔
تازہ ترین