• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفرآباد،کیل گراں میں پانی نایاب، عوام بوند بوند کو ترس گئے

مظفرآباد( جنگ نیوز )کیل گراں میں پانی نہ ہونے سے علاقہ کربلا بن گیا، عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ، حکومت وعدے کے باوجود کیلگراں کے محلہ سنجھیلی، نلہ، کھوٹی، چھانگرہ، مرکز کیلگراں نلہ کلس، ساٹھ کوٹ سمیت پانچ دیگر دیہات کو پانی مہیا نہ کر سکی، عوام کا شدید احتجاج، ایم ایل اے نورین عارف وعدہ کے مطابق کیلگراں میں پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات کریں ، پانی نہ ہونے کی وجہ سے گھریلو زندگی مفلوج ہر کر رہ گئی ہے، گھریلو استعمال کے علاوہ مال مویشیوں کیلئے پانی دستیاب نہیں ہے، پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں واٹر سپلائی سکیم کیلئے لاکھوں فٹ پائپ دیا گیا، جیالوں نے باہم بانٹ لیا، پائپ فروخت کر دیا۔عوامی حلقوں نے وزیر سماجی بہبود سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پائپ برآمد کروائیں اور سرکاری پائپ سے واٹر سپلائی سکیم تعمیر کی جائے تاکہ عوام پانی کے بحران سے نجات حاصل کرسکیں۔ انہوں نے چیف سیکرٹری، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے بھی معاملہ کا سنجیدگی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
تازہ ترین