• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناموس رسالت ﷺکے تحفظ کیلئے امت مسلمہ کو متحد ہونا ہوگا، پیر فضل ربانی

تراڑکھل (نامہ نگار) ناموس رسالت ﷺکے تحفظ کے لیے امت مسلمہ کو متحد ہونا ہوگا۔قادیانت ناسور، حکومتی اعلیٰ عہدوں پر براجمان ملک کی جڑین کھوکھلی کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پیر فضل ربانی زاہدی آف نیریاں شریف نے علاقہ بھر سے آئے ہوئے مریدین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پیر شیر اسد ربانی بھی موجود تھے۔انھوں نے کہا کہ سابق سپیکر اسمبلی میجر ریٹائرڈ محمد ایوب خان نے آزادکشمیر اسمبلی میں قادیانیوں کو اقلیت قرار دیتے کے لیے اہم کردارادا کیا۔ لیکن اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کی وجہ سے قادیانی اسلام اور پاکستان دشمن سازشوں میں مصروف ہیں۔انھوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ قادیانیت کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑا جائے۔اور ان کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جائے۔پاکستان اور آزادکشمیر میں نظام مصطفی ﷺکے عملی نفاذ سے ہی امن قائم ہو سکتا ہے۔مسلمانوں کی دنیاوی و آخروی زندگی کی کامیابی اسوہ رسول ﷺ پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔
تازہ ترین