• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری صحت کا بی ایم سی ہسپتال کا دورہ ، سربراہان کا اجلاس بلانے کی ہدایت

کوئٹہ(خ ن)صوبائی سیکرٹری صحت عصمت اللہ کاکڑ نے گذشتہ روز بولان میڈیکل کمپیکس ہسپتال کا دورہ کیا اس موقع پر ایم ایس بی ایم سی ڈاکٹر ایوب سے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال میں اس وقت21مختلف شعبے کام کررہے ہیں جبکہ 11خصوصی شعبہ جات میں جس دل کے امراض، جلے ہوئے مریضوں کے علاوہ ایڈز ٹی بی تھیلیسیمیا ہیپاٹائٹس ، حفاظتی ٹیکوں کا مرکز اور دیگر شعبہ جات شامل ہیں جبکہ 16بستروں پر مشتمل شعبہ حادثات بھی مکمل طور پر فعال ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہسپتال مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعدد کے پیش نظر مزید وسائل کی ضرورت ہے جبکہ انڈکشن پالیسی نہ ہونے کے باعث بعض شعبوں میں ڈاکٹروں کی کمی کا سامنا ہے اور بعض شعبوں میں ضرورت سے زیادہ ڈاکٹر موجود ہیں۔ سیکرٹری صحت نے اس حوالے سے پالیسی ترتیب دینے کی یقین دہانی کرائی ۔ علاوہ ازیں ایم ایس نے سیکرٹری صحت کو سیکورٹی اور دیگر مسائل سے متعلق بھی تفصیلاً آگاہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کے سربراہان کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی اس موقع پر مرسی کور کے ٹیم کے لیڈر سعیداللہ جان بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے جنہوں نے بی ایم سی ہسپتال کیلئے تین ایمبولینس بطور عطیہ دیں ۔
تازہ ترین