• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسم کی خرابی کے باعث پروازوں کا شیڈول درہم برہم

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) موسم کی خرابی کی وجہ سے بینظیربھٹو ائرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول درہم برہم ہوگیا،درجنوں قومی و بین الاقوامی پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں،ائرپورٹ ذرائع کے مطابق خراب موسم کے باعث گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سے کراچی،ریاض، دوہا ،ابوظہبی،کویت، استنبول، کوئٹہ، جدہ، ارومچی، کابل اور مانچسٹر جانے والی متعدد پروازوں کی روانگی ،جبکہ استنبول، جدہ، دبئی، ابوظہبی، کویت،پیرسکراچی اور مانچسٹرسے اسلام آباد آنے والی مجموعی طور پر 23پروازوں کی آمد میں تاخیر ہوئی، اسلام آباد سے گلگت جانے والی پی کے605 کی روانگی،گلگت سے اسلام آباد آنے والی پی کے-606 اور لاہور سے اسلام آباد کی پی کے 650 کی آمد منسوخ کردی گئی، استنبول سے اسلام آباد آنے والی ترکش ائرلائن کی پروازٹی کے710 کواسلام آباد کی بجائے لاہور بھجوادیاگیا۔
تازہ ترین