• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی سیاست ریحام خان کےصرف ایک انٹرویوکی مارہے

فیصل آباد‘لاہور(ایجنسیاں)وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ اب اگر کسی نے وزیراعظم نواز شریف سے استعفی کا مطالبہ کیا تو عوام اسے جوتے ماریں گےجبکہ وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست ریحام خان کےصرف ایک انٹرویوکی مار ہے‘وزیراعظم کے سماجی بائیکاٹ کا مطالبہ احمقوں کا ہے۔ہفتہ کو فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عابد شیر علی نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمارے خلاف سیاسی پرا پیگنڈا کیا اب ہم انہیں عدالتوں میں گھسیٹیں گے‘عمران خان کو تو کوئی 10 روپے بھی نہ دے اور وہ 10 ارب کی بات کر رہے ہیں، عمران خان نے آصف زرداری کے ساتھ بھی ہاتھ ملایا ہے، اب دیکھتے ہیں کون کس کی انگلیاں کاٹتا ہے‘ اب اگر کسی نے وزیراعظم سے استعفیٰ کی بات کی تو عوام انہیں جوتے ماریں گے‘وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم پلس ایان علی از ایکول ٹو آصف زرداری، کراچی میں پی پی نے دو کلو میٹر سڑک 52 ارب کی بنائی ہے، یہ کیس تو نیب میں جانا چاہئے ۔دریں اثناءصوبائی وزیرقانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے سوشل بائیکاٹ کی بات کوئی پاگل انسان ہی کرسکتا ہے ‘عمران خان کے پاس الیکشن لڑنے والے امیدوار نہیں ہیں ‘2018ءکے الیکشن میں عمران خان کو عبرتناک شکست ہوگی اور یہ الیکشن ہارنے کے بعد دھاندلی کا شور مچاتے پھریں گے‘ عمران خان کی سیاست صرف ریحام خان کے ایک انٹرویو کی مار ہے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہناتھاکہ عمران خان نے ملک میں ساڑھے تین سال افراتفری پھیلانے کی کوشش کی ہے ملک میں ترقی کا پہیہ روکنے کی کوشش کی ہے، اسلام آباد کو لاک ڈاون کرنے کی کوشش کی‘عمران خان کو مشورہ یہی ہے کہ وہ چوتھی شادی کریں ، لیکن پتا نہیں کہ کون ان سے چوتھی شادی کرے گا۔
تازہ ترین