• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساہیوال،مردم شماری ٹیم میں شامل فوجی جوان سے بدتمیزی پر نوجوان گرفتار

ساہیوال(اے پی پی )مردم شماری ٹیم میں شامل  فوجی جوان کیساتھ بدتمیزی کرنے پر نوجوان کو حراست میں لے لیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق مردم شماری کے سلسلہ میں پاک فوج کاجوان ایک ٹیچر کے ہمراہ عقب فرنیچر بازار جوس والی گلی میں آیاتوایک صوفہ والی دکان پرمعلومات لے رہے تھے کہ اس دوران زین اقبال نامی شخص نے پاک فوج کے جوان سے انتہائی بدتمیزی کی۔ جوان نے اپنے افسران کواطلاع کردی جس پر بدتمیزی کرنے والے نوجوان کوحراست میں لے لیا گیا۔
تازہ ترین