• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، میر ضیاء لانگو

کوئٹہ(آن لائن)سیاسی وقبائلی رہنماء میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا  ہے حقوق کے لئے کسی  قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،  وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ بلوچ عوام مل کر موجودہ حالات کا مقابلہ کریں معاشرے میں تعلیم جیسے زیور کو اپنانا ہو گا تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشرقی بائی پاس میں لانگو قبائل کی جانب سے دیئے گئے ٹی پارٹی کے موقع پر خطاب میں کیا اس موقع پر وڈیرہ منیراحمد لانگو، شبیراحمد، فدا لانگو، غفار جان ، زاہد، سکندر ، فراز مری، نذیر مینگل، شکیل احمد لانگو، برکت لانگو، خادم با دینی، سعداللہ لانگو، اشرف لانگو بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا نے تعلیم جیسے زیور کو اپنا کر ترقی کی اور بلوچ عوام کو بھی ترقی کرنے کے لئے تعلیم کو اپنانا ہو گا انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم نے اس ملک اور وطن کی خاطر بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال اپنے صوبے کی قدر کرنی چاہئے بلوچ عوام زئی وخیلی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے اور نہ ہی زئی وخیلی کی سیاست کو اپنا تے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچ عوام محب وطن ہیں  اور بلوچوں نے اس ملک کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ۔درایں اثناء میر ضیاء لانگو نے پیر کو سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی سے ساراوان ہائوس میں ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے نواب رئیسانی کی مزاج پرسی کی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا ان کے ہمراہ ڈاکٹر دوست محمد لانگو‘ میر دانش لانگو‘ منظور لانگو‘ امیر الملک لانگو‘ میر نسیم لانگو‘ سردار صبور لانگو موجود تھے۔
تازہ ترین