• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر کے اکاؤنٹنگ پیپر میں 20 نمبرز کا غلط سوال،طلبہ پریشا ن

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے تحت جاری انٹرمیڈیٹ امتحانات میں سیکنڈ ٹائم ہونے والے اکاؤنٹنگ کے سوالیہ پیپر میں 20 نمبروں کا غلط سوال دے دیا گیا۔ آئی کام کے سیکنڈ ٹائم اکاؤنٹنگ کے پیپر کے حصہ دوئم میں سوال نمبر پانچ میں غلطیاں دیکھیں تو پیپر کے دوران ہی نگران عملہ کے نوٹس میں لائے اور بتایا کہ سوال میں اثاثہ جات کے ساتھ بھی غلطی سے ڈیبٹ اور کریڈ لکھ دیا گیا۔ لیکن نگران عملہ کی طرف سے سوال میں درستگی کروانے کی بجائے انہیں ایسے ہی حل کرنے یا کوئی اور سوال کرنے کا کہہ دیا گیا۔ طلبہ کہتے ہیں اس سوال کو کیسے بھی حل کریں جواب بھی غلط نکلے گا اور ہمارے 20 نمبر ضائع ہوجائیں گے۔ ایسے میں انہیں 100 کی بجائے 80 نمبر کا پیپر حل کرنے کا موقع ملا اور ان کے فیل ہونے کے چانسز پیدا ہوگئے ہیں۔تعلیمی بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی امتحانی سنٹر میں شکایت نہیں آئی تحریری شکایت کے بغیر کچھ نہیں کر سکتے۔
تازہ ترین