• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائی و ہائرسیکنڈری سکولزکے نان سیلری بجٹ پر کٹ لگ گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے ہائی و ہائرسیکنڈری سکولوں کے نان سیلری بجٹ میں کٹ لگا دیا ۔ طالب علموں کی تعداد کے بجائے مخصوص رقم مختص کر دی ۔ پنجاب حکومت کی طرف سے سرکاری سکولوں میں بچوں کی تعداد کے تناسب سے نان سیلری بجٹ دینے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن پنجاب حکومت نے رواں مالی سال کی آخری قسط جاری کرتے ہوئے ہائی و ہائرسیکنڈری سکولوں کے فنڈز میں کٹ لگا دیا اور نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تمام ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولز کو بچوں کی تعداد کے تناسب سے فنڈ دینے کے بجائے صرف ایک لاکھ 80 ہزار روپے دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس پر بڑے ہائی سکولز سربراہان نے مایوسی کا اظہار کیا ہے کیونکہ دو ہزار سے زائد طلبہ کی تعداد والے سکولز کو بھی اتنا ہی فنڈ دیا جارہا ہے جو 500 طلبہ والے سکولز کو دیا جارہا ہے۔ سکولز سربراہان نے مطالبہ کیا ہے کہ فنڈز کو محدود کرنے کے بجائے بچوں کی تعداد کے تناسب سے بڑے سکولوں کو زیادہ فنڈز دیئے جائیں۔
تازہ ترین