• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر کی عدم بازیابی،انجمن تاجران نے نیٹو سپلائی بند کرنے کی دھمکی دیدی

چمن(نامہ نگار)مرکزی انجمن تاجران چمن کے ضلعی صدرمحمدصادق اچکزئی صاحب جان اچکزئی دادشاہ پژواک حاجی رحمت اللہ رحمت بہادرخان محمداکرم خان اچکزئی حاجی عبدالباری اچکزئی حاجی عبدالباری اسحاق قاہرخان محمدشفیق جمال عبدالناصراسرارنصیب اللہ نوری احمدخان حاجی جانان نورزئی اوردیگرنے اپنے ایک مشترکہ بیان میں گزشتہ شب چمن سے تاجرحاجی محمدعدوزئی کو اغوا کرنے اور اور ان کے بھتیجے پرفائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اغواء برائے تاوان کا کاروبارعروج پرپہنچ گیا اگرمغوی تاجرکوباحفاظت بغیرکسی تاوان کی ادائیگی کے بازیاب نہ کرایا گیا تو احتجاجاً کوئٹہ چمن شاہراہ بندکرکے ٹرانسپورٹ کاپہیہ جام اورنیٹوسپلائی روک دیں گے۔
تازہ ترین