• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کی ترقی اسمال اینڈ میڈیم انٹر پرائززسے وابستہ ہے،ایس ایم منیر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اسمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز(ایس ایم ایز) سے وابستہ ہے ،ملک میں ایس ایم ایز کو وسعت دینے کیلئے قابل قدر اور فوری اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ ملکی معیشت کو استحکام حاصل ہوسکے۔ بات ایس ایم ایز سے وابستہ صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئےایس ایم منیر نے کہا کہ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک میں روزگار کے نئے مواقع مہیا کئے جائیں اور یہ کام نجی شعبہ ہی انجام دے رہا ہے مگر نجی شعبے کے مسائل سرکاری سطح سے اگر ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی ضرورت ہے اور ایس ایم ایز کو سہولتیں فراہم ہوں تو بے روزگاری کی بڑھتی ہوئی شرح میں کمی آسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ اسمال اینڈ میڈیمانٹر پرائزز ملکی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی ہے ، جس کیلئے حکومت خصوصی پالیسی اپنائے تاکہ ایس ایم ایز کو ترقی ملنے سے مینوفیکچرنگ سیکٹر بھی ترقی کرسکے اور ملکی برآمدات میں تیزی آسکے۔
تازہ ترین