• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی اداروں نے پاکستان کے ساتھ ہمیشہ متعصبانہ سلوک کیا ،فضل قادری

برمنگھم(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل کے چیئرمین فضل احمد قادری نے کہا کہ عالمی اداروں نے پاکستان کے ساتھ ہمیشہ متعصبانہ سلوک کیا ہے ،مسلمانوں کے ساتھ کبھی کوئی انصاف نہیں کیا جاتا یہی وجہ ہے کہ مسلمانوں کی نئی نسل کا عالمی امن کے اداروں پر اعتماد ختم ہوتا جارہا ہے۔بھارتی دہشت گرد کلبھوشن کی پاکستان کے اندر دہشت گردی اور قتل عام کا خود اعتراف کرچکا ہے اس کے باوجوبھارت کو سہارا دیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا مسئلہ کشمیر ستر سال سے عالمی انصاف کے اداروں میں التوا میں پڑا ہے اور یہ کہا جاتاہے کہ بھارت اور پاکستان خود حل کریں اور ان عالمی انصاف کے علمبرداروں کے اپنے مفادات ہوتے ہیں تو پھر راتوں رات قرادادیں بھی منظور کر لی جاتی ہیں اور عمل درآمد میں کوئی تاخیر نہیں ہوتی۔ مفتی فضل احمد نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں کی اپنی بھی کوئی واضح پالیسی نہیں ہے۔
تازہ ترین