• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 105 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں اور مقابلوں کے بعد105ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے، کراچی پولیس تر جمان کی جانب سے جاری ہو نے والے اعلامیئے کے مطابق کراچی کے تینوں زون کی پولیس اور سی آئی اے نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں84چھاپہ مار کارروائیوں اور مقابلے کے بعد95ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں قتل کی واردات میں ملوث ایک،بھتہ خوری میں ملوث ایک غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں19، امتناعہ منشیات کے مقدمے میں27 ملزمان،3مفرور و اشتہاری اور دیگر جرائم میں ملوث54ملزمان شامل ہیں جن کے قبضے سے مختلف اقسام کے19پستول اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی۔ علاوہ ازیں رینجرز نے مختلف کارروائی کرتے ہوئے دو ٹارگٹ کلر سمیت 25 ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، رینجرز نے اتحاد ٹاؤن اور پریڈی میں کرتے ہو ئے 2ملزمان محمد عارف عرف عرب اور نور محمد عرف نورا دھوبی کو گرفتار کرلیا ،ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق متحدہ لندن گروپ سے ہے اور ملزمان بھتہ خوری ٹارگٹ کلنگ اغوا جلاؤ گھیراؤ ہوائی فائرنگ کھالیں چھینے سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔
تازہ ترین