• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمپنیز بل 2017 صرف رجسٹرڈ کمپنیوں پر لاگو ہو گا،ایس ای سی پی

اسلام آباد (کامرس رپور ٹر  ) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے وضاحت کی ہے کہ مجوزہ کمپنیز بل 2017 جو کہ حتمی منظوری کے لئے قومی اسمبلی کے زیر غور ہے، صرف ان کمپنیوں پر لاگو ہو گا جو کہ ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہیں اور رئیل سٹیٹ کے کاروبار سے منسلک ہیں اورکمپنیز بل کی رئیل سٹیٹ سے متعلق شقیں صرف ایسی ای سی پی کے ساتھ رجسٹرڈ کمپنیوں پر لاگو ہوں گی ایس ای سی پی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق  کاروبار کی دیگر اقسام جیسے کہ ذاتی ملکیت کے کاروبار یا پارٹنر شپ فرم ایس ای سی پی کے دائرہ کار میں نہیں آتےاورواضح کیا جاتا ہے کہ مجوزہ قانون کی رئیل سٹیٹ سے متعلق شق صرف عوام کی جانب سے ان کمپنیوں کو مستقبل کے تعمیراتی منصوبوں میں پلاٹ یا گھر وغیرہ کی بکنگ یا خریداری کے لئے جمع کروائے جانے والے ایڈوانس اور ڈیپازٹ کے تحفظ تک محدود ہے ۔ جبکہ متعلقہ لینڈ اینڈ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹیز ان کمپنیوں کی سرگرمیوں کو پہلے ہی کی طرح ریگولیٹ کرتی رہیں گی۔ مجوزہ کمپنیز بل کی ریئل سٹیٹ سے متعلقہ شقیں صرف اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ ان کمپنیوں کی جانب سے اپنے صارفین سے اکٹھی کی جانی والی رقوم صرف اور صرف اس تعمیراتی منصوبے کی ڈویلپمنٹ کے لئے استعمال ہوں جس کے لئے یہ فنڈز اکٹھے کئے گئے تھے اور ان کمپنیوں کی جانب سے ان فنڈز کا غلط استعمال روکا جا سکے۔کمپنیز بل 2017 کے نفاذ کے ساتھ ہی رئیل سٹیٹ سے متعلق شقیں اس وقت تک  نافذ نہیں ہو گی جب تک وفاقی حکومت کی جانب سے نوٹیفیکیشن نہ جاری کر دیا جائے۔
تازہ ترین