• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادارہ ترقیات کراچی میں سیکڑوں کنٹریکٹ ملازمین بھرتی کرنے کا انکشاف

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ادارہ ترقیات کراچی میں سیکڑوں کنٹریکٹ ملازمین بھرتی کرنے کا انکشاف ہواہے،تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات کراچی کے افسران نے ادارے کی بحالی کے بعد شہر کے ترقیاتی کام کرنے کے بجائے من پسند افراد کو نوازنے کے لئے کنٹریکٹ پر ملازمین بھرتی کرنا شروع کردیئے ہیں جس کا جمعرات کے روز سوک سینٹر کے سیمنار ہال میں ملازمین کی فزیکل ویرفیکشن کے موقع پر ہوا ذرائع کے مطابق کے ڈی اے کی ریکوری میں اضافے کے بجائے 50فیصد خسارہ ہوچکا ہے جبکہ ادارہ ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی بھی حکومت سندھ کی جانب سے ملنے والی 20کروڑ روپے گرنٹ سے کررہا ہے تاہم افسران ادارے کو مالی طور پر مستحکم کرنے کے بجائے انتظامی بحران کا فائدہ اُٹھا کر من پسند افراد اور اپنے عزیزواقارب کو بھاری تنخواہوں کے عوض کنٹریکٹ پر بھرتی کررہے ہیں جس کے باعث ادارہ مالی طور پر شدید مشکلات کا شکار ہوتا جارہا ہے ذرائع کا کہنا تھا کہ کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں ادارہ 70لاکھ روپے ہر ماہ ادا کر رہا ہے جبکہ 22کروڑ روپے مستقل ملازمین کی تنخواہوں کی مد پہلے ہی میں ادا کیے جارہے ہی گزشتہ تین ماہ کے دوران ایک ہزار ملازمین کو کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جاچکا ہے جن کی فزیکل ویریفیکیشن کی گئی واضح رہے گزشتہ روز کے ڈی اے کی ایک تین رکنی کمیٹی نے کنٹرکٹ ملازمین کی فزیکل ویرکیشن کی تھی جس میں 18سال سے لیکر پچاس سال تک کے مرد اور خواتین ملازمین موجود تھے۔
تازہ ترین