• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیسکوکا پولیس کی مدد سےگھروں پر دھاوا قابل مذمت ہے، شہری

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) قاسم آباد کے گاؤں محمد سومرو کے رہائشیوں نے حیسکو کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا،اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ حیسکو عملداروں نے بلاجواز پولیس کی مدد سے ہمارے گھروں میں داخل ہوکر خواتین اور بچوں پر تشدد کیا اور اس دوران فائرنگ بھی کی گئی جس کی شدید الفاط میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حیسکوعملے کی جانب سے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور اضافی بل بھیجنے کے بعد اب شہریوں کے گھروں پر حملے کرنے کا بھی سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حیسکو حکام بتانے کو تیار نہیں ہیں کہ ہمارے گھروں پر کیوںدھاوا بولا گیا،آخر ہمار اجرم کیا ہے۔ انہوں نے ارباب اختیار سے اپیل کی کہ معاملے کا نوٹس لیکر انصاف فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہوسیع کیا جائے گا جبکہ بلوچستان کے قوم پرست رہنما اور وفاقی وزیر حاصل بزنجو میٹ دی پریس سے خطاب کرنے کے بعد جیسے ہی حیدرآباد پریس کلب سے باہر آئے تو مذکورہ مظاہرین نے دوبارہ نعرے بازی شروع کردی جس کے بعد مشتعل مظاہرین نے حیسکو مظالم کے خلاف وفاقی وزیر کے سامنے گزارشات پیش کیں۔
تازہ ترین