• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خراب کارکردگی پر حیسکو کے لائن سپرنٹنڈنٹس اور لائن مین معطل

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیسکو ترجمان کے مطابق چیف آپریٹنگ آفیسر نے خراب کارکردگی پر سب ڈویژن ٹھٹھہ،سجاول اور مکلی کے 7 ملازمین کو فوری طور پر معطل کردیا ہے جس میں 4 لائن سپرنٹنڈنٹس اور 3لائن مین شامل ہیں، معطل کیے جانے والے ملازمین کوفوری طور پر سپرنٹنڈنگ انجینئر سرکل لاڑ کے دفتر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں بجلی چوری اور نادہندگان سے واجبات کی وصولی کیلئے کی جانے والی کارروائیوںمیں حیدرآباد،ٹنڈو الہ یار، میرپور خاص، بدین، ٹھٹھہ، نوابشاہ میں حیسکو کی خصوصی ٹیموں نے واجبات کی عدم ادائیگی پر 25 مختلف گاؤں کے 400 بجلی کے کنکشن منقطع کردیئے جبکہ 7ٹرانسفارمرز اتارلیے اور سسیکڑوں غیر قانونی کنڈے ہٹادیئے ساتھ ہینادہندہ صارفین سے 10 لاکھ 20 ہزار روپے کے واجبات کی وصولی بھی کی گئی۔
تازہ ترین