• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ایگریکلچرگروتھ پروجیکٹ کے تحت زرعی سیمینار کا اہتمام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ایگریکلچر گروتھ پروجیکٹ کے زیر اہتمام صوبہ سندھ میں پیاز کی کاشت اور پیداوار کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا انعقاد کراچی کے مقامی ہوٹل میں کیا گیا تھا جس میں صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے پیاز کے مختلف کاشتکاروں، ایکسپورٹرز اور ماہرین نے شرکت کی۔ ماہرین کے پینل میں زراعت کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کے نمائندگان کے طور پر مارسل اسٹالن اور محمد اقبال نے شرکت کی جنہوں نے پیاز کی اقسام اور کاشت میں بڑھوتی کے حوالے سے نہایت مفید معلومات کا تبادلہ کیا ۔ اس موقع پرسندھ ایگریکلچر گروتھ پروجیکٹ کے ڈائریکٹر شاہ جہاں ہاشمانی نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین