• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیبر ہڈ باسکٹ بال کلب نے ون یونٹ باسکٹ بال کلب کو با آسانی 60-43پوائنٹس سے شکست دیکر عیسیٰ لیب ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔ نیبر ہڈ کی جانب سے علی احمد نے 17،حماد این ڈی خان نے 14اور احد جویری نے 12جبکہ رنر اپ ون یونٹ کی جانب سے کاشف حسین نے 17،سالار حسین نے9اور تشفین خان نے 7پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں رہے۔میچ سے قبل مہمان خصوصی سندھ اسپورٹس بورڈ حکومت سندھ کے اسپورٹس کنسلٹنٹ مشیر رزاق ربانی سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا۔
تازہ ترین