• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پاکستان میں کھانے پینے کی چیزوں میں اس قدر ملاوٹ عام ہو گئی ہے کہ ہر شہری بیماری کی لپیٹ میں آ رہا ہے تو دوسری طرف ماحولیاتی آلودگی کے ذریعے بھی بہت سی بیماریاں جنم لے رہی ہیں جیسے جیسے انسان سانس لیتا ہے یہ بات اُس کے گمان میں بھی نہیں ہوتی کہ اُسی سانس کے ذریعے اس کے اندر بہت سی بڑی سے بڑی بیماریاں پیدا ہو جاتی ہیں تو اسی سلسلے میں عوام اسپتالوں کا رُخ کرتے ہیں لیکن آج کل مریض سے زیادہ خستہ حالت کراچی کے گورنمنٹ اسپتالوں کی ہے، جو اسپتالوں سے زیادہ مذبح خانوں کا منظر پیش کرتے ہیں اور یہاں کا اسٹاف کسی قصائی سے کم نہیں، سرکاری اسپتالوں میں ادویات کا کوئی خاطر خواہ انتظام نہیں عوام کو ادویات باہر سے خریدنی پڑتی ہیں جو کہ بہت مہنگی ہوتی ہیں اور اگر کوئی دوا میسر آجائے تو بالکل ناقص اور غیر معیاری ہوتی ہیں جو انسانی زندگی کیلئے کسی زہر سے کم نہیں۔ لہٰذا حکومت سرکاری اسپتالوں کے ناقص انتظامات کو جلد از جلد بہتر کیا جائے۔
(ثمرہ کائنات)
(samrakaynat@gmail.com)

.
تازہ ترین