• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھریسامے کا دورہ، ہیلی فیکس میں مختلف تنظیموں کا مظاہرہ، گاڑیوںپر پتھرائو

ہیلی فیکس (زاہد انور مرزا) وزیراعظم تھریسامے کے ہیلی فیکس کے دورے کے موقع پر مظاہرے، دیگر شہروں سے بھی لوگوں کی شرکت۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم تھریسامے کے دورہ ہیلی فیکس کے موقع پر برطانیہ کی مختلف تنظیموں کی طرف سے زبردست مظاہرہ کیا گیا جس میں برطانیہ بھر سے مختلف تنظیموں نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی، جس میں ٹریڈز یونین اور ہڈرز فیلڈ ہسپتال کی اے اینڈ ای کی بندش کے خلاف کام کرنے والی تنظیم شامل ہے۔ واضح رہے حکومت نے ہڈرز فیلڈ کے جنرل ہسپتال کی اے اینڈ ای کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے سالانہ کئی ملین پونڈ کی بچت ہوگی۔ ایمرجنسی کے مریضوں کو ہیلی فیکس رائل ہسپتال میں جانا پڑے گا۔ ہیلی فیکس اور ہڈرز فیلڈ دونوں جڑواں شہر ھیں جن کا ایک دوسرے سے فاصلہ چند میل ہے، مگر رش میں ایک گھنٹہ درکار ہوتا ہے جس سے ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کی اموات میں اضافہ ہوگا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت اس فیصلہ کو واپس لے کر انسانی ہمدردی کا ثبوت دے، جب کہ دیگر مظاہرین کنزرویٹو پارٹی کے منشور جو ہیلی فیکس میں وزیراعظم تھریسامے نے پیش کیا، میں بزرگ شہریوں کی رکھوالی کے اخراجات میں تبدیلی کردی ہے، نئے منشور میں گھر مالکان کو اپنے گھروں کی دیکھ بھال میں اٹھنے والے اخراجات میں حصہ ڈالنا ہوگا۔ ٹوری پارٹی کے منشور کی اس شق سے ہزاروں بزرگ شہری متاثر ہوں گے۔ وزیراعظم تھریسامے کی منشور پیش کرنے کی تقریب میں آنے والے کنزرویٹو پارٹی رہنمائوں نے ’’جنگ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین نے ان کی گاڑیوں پر پتھر برسائے اور جب وہ تقریب کے اختتام پر واپس جارہے تھے تو ان کی گاڑیوں پر ڈنڈے برسائے گئے، اس موقع پر پولیس کی نفری وہاں موجود تھی، مگر پولیس بے بس نظر آئی۔
تازہ ترین