• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچے ہمارا سرمایہ ہیں، پاکستان کا روشن مستقبل تعلیم سے وابستہ ہے، مسز مہرخان

لندن (جنگ نیوز) والتھم فاریسٹ کونسل کے سابق میئر مسز مہرخان نے کہا ہے کہ کراچی میں اظہر اقراء سکول نادار بچوں کو تعلیم کی فراہمی کے لئے شاندار خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ وہ اظہر اقراء سکول کے لئے فنڈز جمع کرنے کی غرض سے منعقدہ سالانہ ڈنر کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ عشائیہ میں کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مسز مہرخان نے کہا کہ کوئی بھی قوم تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی۔ پاکستان میں تعلیم کو عام کرکے ہی ہم اپنا مستقبل سنوار سکتے ہیں۔ بچے ہمارا سرمایہ ہیں اگر وہ تعلیم سے محروم رہیں گے تو ملک کی ترقی کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ عشائیہ سے اظہر اقراء سکول کے ٹرسٹیز نے کہا کہ پاکستان میں غریب بچوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ کوئی بچہ صرف اس لئے تعلیم سے محروم نہ رہے کیونکہ اس کے والدین غریب ہیں۔ تقریب میں شریک افراد نے کہا کہ انہوں نے کراچی میں خود جاکر سکول کو دیکھا ہے۔ سکول میں غریب بچوں کو تعلیم کی اعلیٰ سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں اور سکول میں تعلیم حاصل کرنے والے بچے کل ملک کی خدمت کریں گے۔ اس موقع پر شرکاء کو سکول سے متعلق دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔
تازہ ترین