• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا بوستان القادری کی پہلی برسی آج منائی جائیگی

برمنگھم( نمائندہ جنگ) برطانیہ کی عظیم علمی، ادبی، سماجی، تحریکی اور مذہبی شخصیت اور کنفڈریشن آف سنی مساجد کے بانی مولانا بوستان القادری مرحوم کی پہلی برسی آج حضرت سلطان باہو ٹرسٹ میں منائی جائے گی۔ تقریب کا آغاز علامہ سید ظفر اللہ شاہ دن ایک بجے کریں گے۔ اس موقع پر مرحوم کی یادوں اور باتوں کو تازہ کرنے کیلئے قومی سیمینار کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ اس تقریب میں برطانیہ بھر سے کشمیری رہنمائوں سمیت مختلف سیاسی ، روحانی و دینی، ملی و قومی شخصیات شرکت کرکے مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کریں گے، مرحوم نے نصف صدی سے زائد عرصہ تک برطانوی مسلمانوں بالخصوص کشمیری کمیونٹی کی رہنمائی اور ان کی اصلاح کیلئے لازوال جدوجہد کی، برطانیہ سے روزنامہ جنگ کے اجرا سے لیکر مختلف مذاہب و ممالک کے درمیان اتحاد کرانے میں ہمیشہ پیش پیش رہے۔ کئی کئی سنی اداروں اور مساجد کی بنیادیں بھی رکھی تھیں۔ ان کی انہی ،خدمات کو آج ان کے صاحبزادے محمد فاروق القادری کی صدارت میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
تازہ ترین