• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کے متعدد عہدیداروں کو تبدیل کر دیا گیا ، پورٹ قاسم کے آپریزر کی معطلی کی معیاد میں 3 ماہ کی توسیع

اسلام آباد (حنیف خالد) ایف بی آر کے چیئرمین کے حکم پر بنیادی سکیل نمبر19 کے عہدیدار اظہر ارم میمن ایڈیشنل کمشنر آئی آر لارج ٹیکس پیئرز یونٹ II کراچی کو ان کے عہدے سے تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ آئی آر کراچی مقرر کر دیا گیا ہے۔ پورٹ قاسم کراچی ماڈل کسٹم کلکٹریٹ آپریزر ذوالفقار علی شیخ کی معطلی کی معیاد9 اگست2017 تک بڑھا دی گئی ہے۔ بنیادی سکیل نمبر21 کے ان لینڈ ریونیو عہدیدار سلیم رضا آصف چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ریجنل ٹیکس آفس ملتان کو پروجیکٹ ڈائریکٹر ریجنل ٹیکس آفس ساہیوال کا اضافی چارج دیاگیا ہے۔ افضل واحد ان لینڈ ریونیو سروس بنیادی سکیل نمبر18 ڈپٹی کمشنر آئی آر لارج ٹیکس پیئرز یونٹ کراچی کو تبدیل کر کے ایڈیشنل کمشنر آئی آر لارج ٹیکس پیئرز یونٹII کراچی مقرر کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین