• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ،قاتلانہ حملے میں زخمی قانون کی طالبہ اورملزم کاایک ہی چھت تلے امتحان ،خوف کےباعث خدیجہ کےہاتھ کانپتےرہے

لاہور(مانیٹر نگ سیل)لاہور میں قاتلانہ حملے میں زخمی قانون کی طالبہ خدیجہ گزشتہ  روزدہرے امتحان سے گزری، ایک تو تعلیمی امتحان تھا، جبکہ دوسرا اعصاب کا امتحان تھاقانون کا پرچہ دینے والی خدیجہ گزشتہ  روز جس امتحانی مرکز میں بیٹھ کر پرچہ دے رہی تھی، اسی کمرۂ امتحا ن میں اس پر قاتلانہ حملے کا ملزم بھی پرچہ دے ر ہا تھا ۔ خدیجہ  نے کہا کہ کہ ملزم کی کمرہ امتحان میں موجودگی کے باعث خوف سے اس کے ہاتھ کانپ رہے تھے۔خدیجہ ایک سال پہلے خنجر کے پے در پے وار سے زخمی ہو گئی تھی، کلاس فیلو ضمانت پر رہاہے۔خدیجہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ ایک سال سے انصاف کی تلاش ہے،چیف جسٹس آف پاکستان سےاپیل کرتے ہیں کہ وہ معاملے کا نوٹس لیں۔
تازہ ترین