• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے حج کوٹے میں اضافے کی درخواست پھر مسترد

اسلام آباد (آن لائن) سعودی عرب نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے حج کوٹے میں اضافے کی درخواست مسترد کردی۔ وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے گزشتہ ہفتے سعودی وزارت حج سے پاکستانی حجاج کا کوٹہ بڑھانے کی درخواست کی تھی۔ وزارت مذہبی امور نے آبادی میں اضافے کو بنیاد بنا کر پاکستان کے حج کوٹے میں اضافے کی درخواست کی تھی لیکن سعودی وزارت حج نے درخواست مسترد کرتے ہوئے یہ مو قف اختیار کیا ہے کہ پاکستان کی ابھی مردم شماری مکمل نہیں ہوئی جس کی بنیاد پر یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ کتنی آبادی بڑھ چکی ہے مردم شماری کے بعد اس بات پر غور کیا جاسکتا ہے کہ پاکستان کا حج کے حوالے سے کوٹہ کتنا بڑھایا جاسکتا ہے۔
تازہ ترین