• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک کے خلاف تحقیقات کیلئے قومی احتساب بیورو جائیں گے، نعیم الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکمران کے الیکٹرک کو پابند نہیں کرسکتے تو وہ نااہل ہوچکے ہیں یا پھر کے الیکٹرک کے جرائم میں برابر کے شریک ہیں ، کے الیکٹرک کی لوٹ مار اور ظلم اور زیادتیوں کے خلاف جماعت اسلامی کی احتجاجی تحریک جاری رہے گی،اور اب کے الیکٹرک کے خلاف تحقیقات کے سلسلے میں قومی احتساب بیورو (NAB)میں جائیں گے ،جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ بدھ 24مئی کو شام 5بجے نرسری شاہراہ فیصل پر ایک دفعہ پھر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا اور اس پر امن احتجاجی دھرنے کو سبوتاژ کرنے کی تاریخ دہرائی گئی تو اس کی مکمل ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی ،ہم مختلف آئی بی سیز کے باہر شکایتی کیمپ لگائیں گے جس میں اوور بلنگ کے شکار افراد کو ریلیف فراہم کیا جائے گا، 22اور23مئی کو مختلف مقامات پر کیمپس لگائے جائیں گے جبکہ کے الیکٹرک کے خلاف ’’ون ملین پٹیشن ‘‘کا عمل بھی مکمل کیا جائے گا،اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر محمد اسحاق خان ، سیکرٹری کراچی عبد الوہاب ، سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری ،جماعت اسلامی پبلک ایڈ کے الیکٹرک کمپلنٹ سیل کے چیئرمین عمران شاہد اور دیگر بھی موجود تھے۔
تازہ ترین