• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل بھارتی بحریہ کو 63کروڑ ڈالر کا میزائل ڈیفنس سسٹم فراہم کریگا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسرائیل بھارت کو 63کروڑ ڈالر کامیزائل فڈیفنس سسٹم فراہم کر ے گا گزشتہ روز اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ ایک معاہدے کے تحت اسرائیل بھارتی بحریہ کو میزائل سسٹم فراہم کرے گا جس کی مالیت 63کروڑ ڈالر ہے ۔اضح رہے کہ یہ ڈیل گزشتہ ماہ ہونے والے ہتھیاروں کی فروخت کے معاہدے ہی کی ایک کڑی ہے ۔معاہدے کے تحت اسرائیل کی سرکاری کمپنی بھارت کے چار بحری جہازوں کیلئے  ایل آر ایس اے ایم ایئر اور میزائل ڈیفنس سسٹم  فراہم کریگی۔واضح رہے کہ ایل آر ایس اے ایم ایک جدید ایئر اور میزائل ڈیفنس سسٹم ہے جو کہ اسرائیل اور بھارتی ڈیفنس ریسرچ اداروں نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔
تازہ ترین