• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں نواز شریف سے سلوک پر شرمندہ ہیں،عمران خان

 اسلام آباد(جنگ نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے  وزیراعظم نوزشریف کے دورہ سعودی عرب پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف بطور وزیراعظم کس منہ سے سعودی عرب گئے؟،سعودی عرب میں وزیراعظم کےساتھ جو سلوک ہوا اس پر قوم شرمندہ ہے، وزیراعظم نے تقریر کی کافی پریکٹس کی لیکن ان لوگوں نے کھیلنے ہی نہیں دیا،60 روز میں جے آئی ٹی کی تحقیقات مکمل ہونے کا انتظار کررہے ہیں،انصاف نہ ملا تو سڑکوں پر آئیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں، ٹرمپ نے بھارت کا نام لیا لیکن کشمیر کا ذکر تک نہیں کیا، امریکی صدر نے کشمیریوں کی جدوجہد کی بات نہیں کی، وزیراعظم نوازشریف خاموشی سے واپس آگئے،اگر وزیراعظم سعودی عرب گئے تھے تو فلسطین اور کشمیر کی بات کرتے،وزیراعظم اس وکیل کو بھی سعودی عرب لے گئے جو میرے خلاف کیس لڑ رہا ہے،انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے لوگوں کو کیوں پکڑا جا رہا ہے،سوشل میڈیا کے ڈرامے سے پاکستان بدنام ہو رہا ہے،سوشل میڈیا پر بات کرنا جمہوریت کا حصہ ہے۔ پاکستان کو نوازشریف کی خارجہ پالیسی سے نقصان ہو رہا ہے،ہم نہیں چاہتے مسلم ممالک تقسیم ہوں،پاکستان کا کام آگ بجھانا ہونا چاہئے،آگ لگانا نہیں،ٹرمپ کی باتوں پر نوازشریف کو کوئی تو بیان دینا چاہیے تھا۔ 
تازہ ترین