• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کی لندن جانیوالی پرواز سے 20کلو ہیروئن برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ایئر لائن کی خصوصی نگرانی کی ٹیم نےاسلام آباد لندن پرواز پی کے 785سے  20کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی جبکہ ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے قائم کردہ سینٹرل آپریشنل کمیٹی کی ہدایات پر بیرون ممالک جانیوالی 4پروازوں کی 100فیصد چیکنگ کی گئی۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے اپنے طیاروں کے ذریعے کسی بھی قسم کی منشیات اسمگل کرنے کے متعلق سخت کارروائی کی ہے۔ یہ اقدامات ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے قائم کردہ سینٹرل آپریشن کمیٹی کی ہدایات پر اٹھائے گئے ہیں۔ تمام طیاروں کی روانگی سے قبل مکمل تلاشی لی جا رہی ہے۔ پیر کو چار طیاروں کی تلاشی لی جانی تھی جس میں سے ایک نے لندن کےلئے روانہ ہونا تھا۔اسلام آباد سے لندن کےلئے روانہ ہونے والی پرواز PK 785 سے 20 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔تلاشی کا عمل انسداد منشیات فورس اور قومی ایئر لائن سیکورٹی کی مدد سے مکمل کیا گیا۔طیارے کی مکمل تلاشی کے بعد پرواز دو گھنٹوں کی تاخیر سے لندن کےلئے روانہ ہو گئی ہے اور واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔وزیر اعظم کے مشیر برائے ایوی ایشن سردار مہتاب احمد خان نے فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ملوث افراد کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔ایڈیشنل آئی جی پنجاب حسین اصغر کی سربراہی میں اس اسمگلنگ مافیا کو بے نقاب کرنے کےلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی۔
تازہ ترین