• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم نواز شریف کل قادر آباد کول پاور پلانٹ کا افتتاح کرینگے

اوکاڑہ (آئی این پی ) وزیرِ اعظم نواز شریف کل قادر آباد کول پاور پلانٹ کا افتتاح کریں گے ۔قادر آباد کول پاور پلانٹ نے گزشتہ دنوں آزمائشی طور پر 660میگا واٹ بجلی کی پیداوارشروع کرکے قومی گرڈ میں شا مل کر دی ۔ یہ پلانٹ 1320میگاواٹ بجلی بنا ئیگا،قادر آباد کو ل پاور پلانٹ 20جون 2014ء میں ساہیوال کے قصبہ 76/5Rکی ایک ہزار ایکڑ آراضی مالکان زمینداروں سے معاوضہ دیکر خریدی گئی  اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے سپرد کردی  گئی،قادر آبا کول پلانٹ کی تعمیر پر 192ارب روپے چینی کمپنی نے خرچ  کئے،یہ کا م انہوں نے پاک چین دوستی کی وجہ سے کیا۔ وزیر اعظم قادر کول پلانٹ کا افتتاح کر نے کے بعد وہاں ایک بڑے جلسے سے بھی خطاب کریں گئے۔ ان کی آمد کے لیے ایک ہیلی پیڈ بھی بنا دیا گیا ہے اور سکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے  ہیں ۔ وزیر اعظم کی اپنی سکیورٹی کے علاوہ پنجاب پولیس اور ایلیٹ فورس کے جوان اپنی خدمات سرانجام دیں گے ۔
تازہ ترین