• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
"کیا چاند ہو گیا؟"
بیوی نے سوالیہ نگاہوں سے دیکھا۔
"معلوم نہیں۔ ڈوڈو سے پوچھتا ہوں۔"
میں نے سر کھجا کے جواب دیا۔
گھر سے نکلا تو پڑوسی پر نظر پڑی۔
وہ بالکونی میں کھڑا تھا،
دور بین آنکھوں سے لگی تھی۔
میں لمبے لمبے ڈگ بھرتا ہوا ڈوڈو کے گھر پہنچا۔
اسے آواز دی۔
اس نے چھت سے جھانک کر دیکھا۔
سیڑھیاں اتر کے آیا،
اور میرے گلے لگ گیا۔
شدت جذبات سے اس کی آنکھوں میں آنسو تھے۔
"مبارک ہو، چاند نظر آ گیا؟"
میں نے پوچھا۔ڈوڈو نے گلو گیر آواز میں کہا،"ہاں، بجٹ کا چاند۔"
تازہ ترین