• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج کا پاکستان پہلے سے مضبوط ہے،آئندہ بجٹ بھی ن لیگ کی حکومت پیش کرے گی، نواز شریف

 اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ امن وامان کی صورتحال ہوئی ہے، آج کا پاکستان پہلے سے مضبوط ہے، آئندہ بجٹ بھی مسلم لیگ (ن ) کی حکومت پیش کریگی، موجودہ بجٹ بہت متوازن اور بہتر ہے اس بجٹ سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات پڑیں گے، مسائل ورثے میں ملے ،ہم نے محنت کی اور اسکے نتیجے میں آج منصوبے تیزی سے مکمل ہو رہے ہیں، عوام کو سستی بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں گے، ترقی اور اصلاحات کا ایجنڈا ہر صورت مکمل کرینگے، ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  پارلیمنٹ ہائوس مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں موجودہ حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والے پانچویں اور آخری بجٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مسلم لیگ کے ارکان پارلیمنٹ کو بجٹ کے خدو خال پر بریفنگ دی جبکہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے ارکان کی تجاویز بھی لی گئیں۔اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ 2013 میں ہمیں بڑے مسائل ورثے میں ملے ۔ ہم نیک نیتی کے ساتھ کام کررہے ہیں کیونکہ ہم عوام کو جواب دہ ہیں، ہم نے بہت محنت کی اور اس کے نتیجے میں آج منصوبے تیزی سے مکمل ہو رہے ہیں، آئندہ چند ماہ میں 3600 میگا واٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوجائے گی۔ترقی اور اصلاحات کا ایجنڈا ہر صورت مکمل کرینگے، ان منصوبوں کو بھی بحال کر کے کام کر رہے ہیں جنھیں روک دیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر اور مستحکم ہوِئی ہے ، پورے ملک کو موٹر وے اور سڑکوں کا جال بچھا کر جوڑ دیا گیا ہے۔ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک ہزار ارب روپے سے زائد کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ کئی اطراف سے مخالفت کے باوجود گورننس اصلاحات کر رہے ہیں،فاٹا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی دیگر صوبوں کی طرح مساوی ترقی کے اقدامات کر رہے ہیں۔
تازہ ترین