• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم آمدنی والے طبقےکیلئے تعلیمی اخراجات کی حد 15؍ لاکھ تک بڑھانے کی تجویز

اسلام آباد (اے پی پی) کم آمدنی والے طبقہ کیلئے تعلیمی اخراجات کے حوالہ سے 10؍ لاکھ سالانہ سے کم آمدنی کی حد کو15؍ لاکھ تک بڑھانے کی تجویز ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر پیش کرتے ہوئے کہا کہ کم آمدنی والے طبقہ جن کیلئے تعلیمی اخرا جات ناقابل برداشت ہو جاتے ہیں انہیں رعایت دینے کیلئے 2016-17ءمیں ان افراد کو جن کی سالانہ آمدن 10 ؍ لاکھ روپے سے کم تھی، فی بچے کے تعلیمی اخراجات پر 60؍ ہزار روپے کی حد تک ٹیکس میں 5؍ فیصد کی رعایت دی گئی تھی۔ اس سال تجویز کیا جاتا ہے کہ سالانہ آمدنی کی اس حد کو 15 لاکھ روپے تک بڑھایا جائے۔ اس اقدام سے متوسط آمدنی والا طبقہ بھی مستفید ہو گا۔
تازہ ترین