• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارائوں کو ناچنے والے بندروں سے زیادہ عزت نہیں دی جاتی،سلمیٰ ہائیک

کانز(ایجنسیاں) ہولی وڈ کی مشہور اداکارہ سلمی ہائیک نے کہا ہے کہ ہولی وڈ میں خواتین اداکاراؤں کے ساتھ نچانے والے بندروں کی طرح سلوک کیا جاتا ہے اور جب انہیں لگتا ہے کہ یہ بندر ہوشیاری دکھا نے لگا ہے تو اس کو نکال باہر کرتے ہیں۔کانز فلم میلے کے دوران ایک انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ سلمی ہائیک نے کہاکہ ہولی وڈ میں صنفی تفاوت بڑی شدت سے پایا جاتا ہے جس کو میں نے خود اپنے کیرئیر کے دوران قدم قدم پر محسوس کیا،ہو سکتا ہے کہ آپ خوبصورت یا دلکش ہیں تو آپ کو کردار آسانی سے مل جاتے ہوں لیکن اگر آپ خوبصورت ہونے کے ساتھ بیوقوف بھی ہیں تو پیسہ کمانے کے لئے بندروں کی طرح نچایا جاتا ہے جیسے ہی آپ کی ہوشیاری کا اندازہ ہوتا ہے تو ان مردوں کا غصہ اور بڑھ جاتا ہے۔سلمی نے کہا کہ ہولی وڈ میں خواتین اداکاراؤں کو بندروں سے زیادہ عزت نہیں دی جاتی جب تک وہ ناچتی رہیں تو ٹھیک اگر عقل دکھانے لگیں تو ہولی وڈ سے باہر کر دی جاتی ہیں۔
تازہ ترین