• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمیونٹی ہیلتھ مہم کا آغاز ،گھگر پھاٹک میں مفت طبی کیمپ لگایا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکل کمپنی نے کمیونٹی ہیلتھ مہم کا آغاز کردیا ہے جس میں پورے سال زچہ وبچہ کی صحت/غذائیت ، آنکھوں کی بیماریوں، ذیابیطس، مفت بلڈ ٹیسٹ، بلند فشارِ خون اور دانتوں کی مختلف بیماریوں کے حوالے سے مفت میڈیکل کیمپس کا مستقل بنیادوں پر انعقاد کیا جائے گا۔اس سلسلے میں گھگر پھاٹک میںغریب خواتین اور ان کے بچوں میں صحت وغذائیت کو بہتربنانے کی غرض سے پہلے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ جہاں اینگرو پولیمر کی میڈیکل ٹیم نے 300خواتین کے مفت طبی معائنے کے ساتھ ساتھ125 خواتین کا مفت الٹراساوًنڈ بھی کیا جس میں خواتین و بچوں کو کو مفت ادویات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ماں اور بچے کی صحت کو بہتر بنانے اور کئی بیماریوں سے بچنے کے بہترین طریقوں کے بارے میں آگاہی بھی فراہم کی گئی۔ اینگرو پولیمر نے یہ میڈیکل کیمپس صحت کہانی کے اشتراک سے منعقد کیا ہے۔
تازہ ترین