• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاخوں کی ٹیل تک پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،آبادگاروں کا مطالبہ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) شیخ بھرکیو کے آبادگاروں نے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ شاخوں کی ٹیل تک پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نثار احمد سریوال،اشفاق احمد اور دیگر نے کہا کہ 6 ماہ سے شاخوں میں پانی نہیں چھوڑا جارہا ہے جس کی وجہ سے فصل تباہ ہوگئی اور لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ سرفراز واہ اور مین روہڑی کینال کے واٹر کورس سے پانی چوری کیا جارہا ہے جس کی وجہ سےدیگر شاخوں کی ٹیل تک پانی کی رسائی نہیں ہوپاتی۔
تازہ ترین