• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو مسائل سے نجات دلانے کےلیےاقدامات کررہے ہیں میئر

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) میئر حیدرآباد سید طیب حسین نے کہا ہے کہ عوام کو بلدیاتی مسائل سے چھٹکارہ دلانے کے لئے عملی اقدامات کر رہے ہیں،ہماری اولین ترجیح عوام کو صاف ستھرا صحت مند ماحول کی فراہمیہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 84 کے چیئرمین ڈاکٹر محفوظ گدی کی جانب سے صحت و صفائی کے حوالے سے منعقدہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی،یوسی 83 کے چیئرمین عبدالحفیظ و دیگر بھی موجود تھے،میئر نے کہا کہ یوسی کے مسائل علاقائی لوگوں کے تعاون کے بغیر حل نہیں ہوسکتے،لوگ اپنے گھروں کی صفائی کے ساتھ ساتھ گلی،محلوں کی صفائی کا بھی خیال رکھیں۔
تازہ ترین