• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاص مچھر کے کاٹنے سے ہونیوالے وائرل بخار کیلئے ہنوز ویکسین دستیاب نہیں

کراچی(نمائندہ خصوصی) چکن گونیا ایک وائرل بخار ہے جو ملیریااور ڈینگی کی طرح ایک مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے، شروع میں جسم میں شدید درد ہوتا ہے دوسرے مرحلے میں مریض کے جوڑوں میں شدید درد شروع ہوجاتا ہے پھر سر میں مسلسل درد رہتا ہے، بین الاقوامی ماہرین کے مطابق اس مرض کی ابھی تک کوئی حفاظتی ویکسین ایجاد نہیں ہوسکتاہم اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرکے خون کے ٹیسٹ کروانے سے اس کی تشخیص ہوجاتی ہے اور علاج سے ڈیڑھ ہفتے میں مریض ٹھیک ہوجاتا ہے۔
تازہ ترین