• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ میں غریبوں کو کوئی رعایت اور سہولت نہیں دی گئی :صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

ملتا ن (سٹاف رپو ر ٹر )جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ غریب دشمن بجٹ ہے جس میں غریبوں کو کوئی رعایت اور سہولت نہیں دی گئی ۔بلکہ سریا اور سیمنٹ مہنگی کرکے غریبوں سے چھت بھی چھین لی گئی ہے  ، غریب کے لئے دال روٹی بھی مشکل ہوگئی ہے مہنگائی اور بے روزگاری کو قابو کرنے کے لئے اس بجٹ میں کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا بلکہ 500ارب کے نئے ٹیکسز اور 565مصنوعات پر ریگولیٹری کے اضافہ سے مہنگائی میں ہو شربا اضافہ کردیاہے ،بجٹ میں پھر وعدوں پر قوم کو بہلا یا گیا ہے۔  
تازہ ترین