• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسین نواز کے جے ٹی آئی کے دو ارکان پر اعتراضات، سپریم کورٹ میں آج سماعت ہوگی

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے کی جانب سے جے آئی ٹی کے دو ارکان پر اعتراضات پر دائر درخواست کی سماعت (آج)پیر کو سپریم کورٹ میں ہوگی۔ درخواست دائر کی جس کی سماعت سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں کرے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حسین نواز نے موقف اختیار کیا کہ جے آئی ٹی میں شامل ایس ای سی پی کے نمائندے بلال رسول پی ٹی آئی رہنما میاں اظہر کے بھتیجے ہیں جبکہ کمیٹی میں شامل اسٹیٹ بینک کے نمائندے عامر عزیز نے مشرف دور میں حدیبیہ پیپر ملز کیس کی تحقیقات میں وزیراعظم کے کزن طارق شفیع کو دھمکایا تھا۔جے آئی ٹی نے وزیراعظم کے کزن طارق شفیع سے 16 مئی کوپوچھ گچھ کی تھی۔
تازہ ترین