• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان عابدی کی حملہ والی رات کی سی سی ٹی وی تصاویر کا اجرا

لندن( نیوز ڈیسک) دہشت گردی کے جرائم کے شبے میں 14مقامات کی تلاش لی جارہی ہے جب کہ 11افراد زیر حراست ہیں، خطرے کی سطح کم کرکے نازک سے سنگین کردی گئی اور پولیس کی مدد کرنے والے فوجیوں کو پیر کی رات سے بتدریج ہٹالیاجائے گا بہر حال مسلح پولیس سیکڑوں مقامات کی نگرانی کرتی رہے گی، یہ بات وزیراعظم تھریسامے نے حکومت کی ہنگامی کمیٹی کو برائے اجلاس کے صدارت کے بعدبتائی ہے۔ ویمبلے میں ایف اے کپ کے فائنل کی وجہ سے سیکورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پولیس کی سرگرمی کے باعث خطرے کی سطح کم کی گئی ہے پولیس نے خودکش حملہ آور سلمان عابدی کی اس رات لی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کردی ہیں جس رات اس نے مانچسٹر ایرینا پر حملہ کیا تھا پولیس نے بتایاہے کہ اس سے گریٹر مانچسٹر ، واروک شائر اور مرسی سائڈ میں 13افراد کو گرفتار کیا۔ بہر حال ایک عورت اور 16 سالہ لڑکے کو بغیر چارج کے چھوڑ دیا گیا پولیس افسران نے مانچسٹر کے چیتم ہل ایریا میں ایک عمارت میں داخل ہونے کے لئے دھماکے خیز مادہ استعمال کیاجہاں سے دوافراد گرفتار کیے گئے حملے کے بارے میں تحقیقات میں پیش رفت تیزی سے جاری ہے اور پولیس کے مطابق اس میں سست روی نہیں آئی ہے، لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کوئی بھی اطلاع دینے کے لئے اینٹی ٹیررسٹ ہاٹ لائن سے رجوع کریں۔
تازہ ترین